عراقی صوبے دیالہ میں مسجد ميں خودکش حملہ 20 افراد جاں بحق متعدد زخمی

خود کش حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اس وقت اڑالیا جب امام مسجد جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے

رواں سال عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کی لہرمیں تیزی آئی ہے اور صرف رواں ماہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 460 پوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

عراقی صوبے دیالہ میں مسجد ميں خودکش حملے کے نتیجے ميں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خود کش حملہ آورنے صوبہ دیالہ کے قصبے وجھیہ میں واقع جامعہ مسجد ابوبکرالصدیق میں اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا جب امام جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے،دھماکے کے نتیجے 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نےقبول نہیں کی ۔

واضح رہے کہ رواں سال عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کی لہرمیں تیزی آئی ہے اور صرف رواں ماہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 460 ہوگئی ہے۔
Load Next Story