لندن میں پریشانی کا سامنا نہیں اگرمقدمات کا سامنا کرنا پڑا توخندہ پیشانی سے کریں گے خالد مقبول صدیقی

کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش ہے اور سندھ حکومت کو جلد از جلد صورتحال پر قابو پانا چاہئے، خالد مقبول صدیقی

سندھ میں 1979 کا بلدیاتی نظام آئین سے متصادم ہے، خالد مقبول صدیقی فوٹو: ایکسپریس

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لندن میں ایم کیو ایم کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں اور اگر کسی حوالے سے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا تو خندہ پیشانی سے کریں گے کیونکہ ایم کیو ایم عدلیہ کا احترام کرنے والوں میں سے ہے۔


خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں 1979 کا بلدیاتی نظام آئین سے متصادم ہے، ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے اور ہم ایک ہفتے میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جو خالصتاً عوام کے لئے ہو اور عوامی خواہشات پر پورا اترے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش ہے اور سندھ حکومت کو جلد از جلد صورتحال پر قابو پانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ گواہ ہیں جب بھی موقع ملا شہر کی حالت بدل کر رکھ دی اور شہر کی تعمیرو ترقی کے لیے جیسے پہلے کام کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ہم حق پرست ہیں اور یقین ہے کہ حق کا ہی بول بالا ہوگا اور ہم اپنی منزل تک پہنچیں گے۔
Load Next Story