امريكی رياست مشی گن كے حکام کی ڈيٹرائٹ شہرکو دیوالیہ قراردینے کی درخواست
ڈيٹرائٹ نے قرض اورديگر ادائيگيوں كی مد ميں كم ازكم 18 ارب ڈالر ادا كرنے ہيں۔
امريكی رياست مشی گن کے حکام نے شديد خسارے كے باعث عدالت سے شہرکو ديواليہ قراردینے کی درخواست کی ہے۔
امريكی رياست مشی گن كے گورنركی ہدايت پر ڈيٹرائٹ شہر كے ايمرجنسی افسر نے شہر كے ديواليہ ہونے كی درخواست عدالت ميں جمع كرادی ہے جو كسی بھی امريكی شہر كا اب تک كا سب سے بڑا ديواليہ ہے، ڈيٹرائٹ نے قرض اورديگر ادائيگيوں كی مد ميں كم ازكم 18 ارب ڈالر ادا كرنے ہيں، دائر کی گئی درخواست ميں عدالت سے استدعا كی گئی ہے كہ شہر كو ديواليہ قرار ديا جائے،عدالت كی جانب سے درخواست كے منظور ہونے سے شہری حكومت قرضوں كی ادائيگی كے لئے اپنے اثاثے فروخت كرسكے گی، شہر كی انتظاميہ نے گذشتہ ماہ سے قرضوں كی ادائيگی بھی روک دی تھی۔
دوسری جانب رياست كے گورنر كا كہنا ہے كہ شہرميں مالياتی بحران سے ديواليہ ہونے كی درخواست جمع كرائے بغير مسائل پر قابو نہيں پايا جاسكتا، ڈيٹرائٹ ميں موٹر سازی کی صنعتوں كی وجہ سے اسے گاڑيوں كا شہربھی كہا جاتا تھا لیکن اب اس شہر کو صنعتوں كے شديد خسارے كی وجہ سے مالی بحران كا بھی سامنا ہے۔
ڈيٹرائٹ کے ديواليہ ہونے كی بڑی وجوہات میں حالیہ سالوں میں شہری حکومت کی کرپشن اور بدعنوانیاں اور مقامی افراد كا بڑی تعداد ميں شہر سے ہجرت كرجانا بھی شامل ہے، سال 2000 سے 2010 کے درمیان 2 لاکھ 50 ہزار افراد ڈیٹرائٹ چھوڑ کر دوسرے شہروں میں جا بسے، ڈيٹرائٹ ميں جرائم ميں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور حالیہ دنوں میں قتل کی وارداتوں میں 40 سال میں سب سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے جب کہ شہر کی تمام ایمبولینسز میں سے صرف ایک تہائی اس وقت شہریوں کو خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 2012 میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر اسٹکا ٹن، میموتھ لیکز اور سین برنارڈینو بھی دیوالیہ ہونے کی درخواستیں دائر کر چکے ہیں۔