حکومت کی صدارتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن سے درخواست

رمضان كے آخری عشرے میں متعدد ممبران عمرے كی سعادت كیلئے حجاز مقدس جاتے ہیں لہذا شیڈول میں تبدیلی كردی جائے،حکومتی خط

صدارت انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں تاہم حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کریں گے،الیكشن كمیشن فوٹو: فائل

COLOMBO:
حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ 6 اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے۔


وزارت قانون وانصاف كی جانب سے الیكشن كمیشن كو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ چونکہ رمضان المبارک كے آخری عشرے میں متعدد ممبران عمرے كی سعادت كے لئے حجاز مقدس جاتے ہیں اور كئی ممبران اعتكاف میں بیٹھتے ہیں لہٰذا اس شیڈول میں تبدیلی كردی جائے تاكہ تمام ممبران صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں ۔

خط میں یہ عندیہ بھی دیا گیا كہ الیكشن كمیشن رمضان المبارک كے آخری عشرہ شروع ہونے سے قبل صدارتی انتخاب كا شیڈول دے تو بھی حكومت كو كوئی اعتراض نہیں ہے، دوسری جانب الیكشن كمیشن كی جانب سے واضح كیا گیا ہے كہ صدارت انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں تاہم حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کریں گے۔
Load Next Story