سانحہ ساہیوال وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

عثمان بزدارملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے

گزشتہ روز وزیر اعظم کو سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی تھی فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارآج وزیراعظم عمران خان سے کریں گے، جس میں وہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے وزیراعظم کوتفصیلی بریفنگ اورتحقیقات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم کوسانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی تھی جب کہ کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا بھی عندیہ دیا تھا۔
Load Next Story