مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
پیر سے لیکر اب تک بھارتی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 9 ہوگئی
دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں فائرنگ کرکے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جس کے بعد پیر سے لیکر اب تک شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق شدید سردی کے باوجود ضلع پلواما اور شوپیاں میں ہزاروں لوگوں نے گزشتہ روز مارے جانے والے کشمیریوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کے موقع پر مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں ہڑتال کی گئی جب کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے ضلع پلواما اور شوپیاں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ ایک روز قبل ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔