کوچ وکپتان کو ابھی سے ورلڈکپ پلان بناکراس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے کامران اکمل
گزشتہ پانچ سالوں میں تجربات کیے جارہے لیکن ایک وننگ کمبی نیشن بنانے پر توجہ نہیں دی جارہی، کامران اکمل
کامران اکمل کا کہنا ہے کہ چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کو ابھی سے ورلڈکپ پلان بناکر اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔
قومی کرکٹر کامران اکمل نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی انٹرویو میں پاکستانی کرکٹ کے گرتے ہوئے معیار کر پوسٹ مارٹم کرکے رکھ دیا ہے۔ ان کے نزدیک ملکی کرکٹ کو درست کرنے کے لیے بھارت کی طرح ہمیں بھی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کی تعداد کو کم کرنا ہوگا، ہمسایہ ملک میں صرف آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہوتی ہے، ہمیں بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو صرف پی سی بی کے زیر انتظام نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل تک محدود کرکے باقی ہر جگہ پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر پابندی لگانا ہوگی اور جو نیشنل ٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پرفارم کرے اس کو پی ایس ایل میں کھلائیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں لڑکے 4 روزہ کرکٹ پر فوکس نہیں کررہے، صرف منتخب میچز کھیل رہے ہیں، جب کہ ان کی ساری توجہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہے، ایسے حالات میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑی کیسے تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کا گراف نیچے جارہا ہے، صرف ٹی ٹوئنٹی میچز میں پرفارمنس بہتر ہے،ٹیسٹ اور ون ڈے میں ہمارا حال خراب ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں تجربات کا سلسلہ جاری ہے،ایک وننگ کمبی نیشن بنانے پر توجہ نہیں دی جارہی۔اس چیز کو جتنی جلد ختم کریں گے، اتناہی بہتر ہوگا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کو ابھی سے ورلڈکپ پلان بناکر اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، میگا ایونٹ اور وہاں کی وکٹوں کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین کمبی نیشن بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو موجودہ دور کا بہترین بلے باز ٹھہراتے ہوئے رول ماڈل قرار دے دیا۔