کوئٹہ سریاب روڈ پر بم دھماکا دو افراد جاں بحق
خاتون اور بچوں سمیت 13افراد زخمی، وزیراعلیٰ سندھ کا جانی نقصان پر اظہار افسوس
عید کے دوسرے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق خاتون اور بچوں سمیت 13افراد زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر موسی کالونی کے قریب سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم آلٹوگاڑی میں نصب کیا ہوا تھاجسے زور دار دھماکے سے اڑادیاجس سے موقع پر ایک گدھا گاڑی سوارہلاک ہوگیا جبکہ 14افراد زخمی ہوئے جن میں 3خاتون سمیت بچے اور بچیاں زخمی ہوگئے جن میں ایک شخص بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک رکشہ اورایک گاڑی تباہ ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ایف سی کی گاڑی علاقے میں گشت پر تھی، گاڑی میں 35کلو دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ، دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منگل کو کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے کی پر زور مذمت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔دوسری طرف چمن میں عید کے تیسرے روز افغان پولیس کے اہلکار کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔