نادرا مرکز سے شناختی کارڈز چوری کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم کے قبضے سے چوری شدہ803 شناختی کارڈ بمعہ فارم اور2 بینظیرانکم سپورٹ کارڈ بر آمد کرلیے گئے
رینجرز نےلانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا مرکز میں قومی شناختی کارڈ چوری کر نے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری کیے گئے قومی شناختی کارڈ برآمد کر لیے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب لانڈھی کے علاقے نادرا سینٹرسے شناختی کارڈ بمعہ فارم چوری ہونے کا واقعہ رو نماہوا تھا واقعے کی خبر ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے واقع کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرلانڈھی نمبر ساڑھے 3 میں کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث مرکزی ملزم ولید حسین ولد واجد حسین کو گرفتارکیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نادرا آفس سے 1800 شناختی کارڈ چوری
ملزم کے قبضے سے چوری شدہ803 شناختی کارڈ بمعہ فارم اور2 بینظیرانکم سپورٹ کارڈ بر آمد کرلیے گئے ہیں،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ چُرائے جانے والے شناختی کارڈز کی تعداد 803 ہے جنہیں ملزم نے اپنے ایک رشتہ دارکے گھر چھپا رکھا تھاملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔