چیف جسٹس آج کوئٹہ رجسٹری میںمقدمات سنیں گے

کراچی رجسٹری میں 2 بینچ قائم، مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے

کراچی رجسٹری میں 2 بینچ قائم، مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ کراچی میں سپریم کورٹ کے دوبینچ قائم کیے گئے۔


جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس امیرہانی مسلم اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بینچ نمبر ایک مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ نمبر دو جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس اطہر سعید پرمشتمل ہوگا۔اسلام آباد میں جسٹس ناصر الملک، جسٹس محمد آصف سعیدکھوسہ اورجسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ صبح نو بجے سیف سٹی پراجیکٹ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا ۔سپریم کورٹ نے اسلام آبادکی سیکیورٹی کے لیے کیمرے نصب کرنے سمیت دیگر آلات خریداری کیلیے وفاقی حکومت اورچین کی کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے میں مبینہ کرپشن پر از خود نوٹس لیا تھا ۔

Recommended Stories

Load Next Story