خیبر پختونخوا میں تقریبات کے دوران  طلبا سے مہمانوں کے استقبال پر پابندی

صوبائی حکومت نے اس طریقہ کار کو بچوں کی تذلیل قرار دے کر صوبہ بھر میں اس پر مکمل پابندی لگا دی ہے

صوبائی حکومت نے اس طریقہ کار کو بچوں کی تذلیل قرار دیا ہے ، فوٹونمائندہ ایکسپریس

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے اسکولوں اور دیگر مقامات پر تقریبات میں اسکول کے بچوں کے تحت مہمانوں کو خوش آمدید کہنے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے پر پابندی لگا دی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے مستقبل میں اس قسم کے فعل میں مرتکب ملازمین و اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبر پختوں خوا نے تمام ڈسٹرکٹس ایجوکیشن افسران اور دیگر زمہ داروں کو احکامات جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے ایسا دیکھا گیا ہے کہ جب بھی کسی اسکول یا کسی اور تعلیمی فنکشن کہ انقعاد کیا جاتا ہے تو محکمہ تعلیم کے افسران، پرنسپل اور اساتذہ بچوں کو راستے میں کھڑا کر کہ ان کے ہاتوں میں پھولوں کی پتیاں دیتے ہیں اور جب مہمان خصوصی تشریف لاتے ہیں تو گھنٹوں سے انتظار میں کھڑے بچے ان پر پھول نچھاور کرتے ہیں۔


صوبائی حکومت نے اس طریقہ کار کو بچوں کی تذلیل قرار دے کر صوبہ بھر میں اس پر مکمل پابندی لگا دی ہے، جاری کردہ احکامات میں مرتکب اساتذہ اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کہ فیصلہ کیا ہے۔

Load Next Story