دبئی اثاثے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 22 افراد کو ایف آئی اے کے نوٹس

بیرون ملک بالخصوص دبئی میں اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ایف آئی اے ذرائع

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 47 افراد کے دبئی میں اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 47 افراد کے دبئی میں اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے 22 افراد کو نوٹس جاری کردیا ہے۔


ایف آئی اے بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کے حوالے سے چھان بین کر رہی ہے، ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 47 افراد بھی دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں میں شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تمام افراد کی اثاثوں سے متعلق چھان بین جاری ہے اور بیرون ملک بالخصوص دبئی میں اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 47 افراد میں سے 22 افراد کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں جب کہ دیگر افراد کے حوالے سے معلومات اکھٹی کرنے پر مزید نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔
Load Next Story