سعودی پیکیج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول

ایک ارب ڈالر کی منتقلی کے بعد سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فراہمی مکمل ہوگئی

سعودی پیکیج کی دو قسطیں 19نومبر اور 14 دسمبر کو موصول ہوئی تھیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری اور آخری قسط مل گئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی مکمل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر ملے تھے، اس طرح دوست ملکوں سےمرکزی بینک کو 4 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔


سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر میں سے ایک ایک ارب ڈالر کی 2 قسطیں 19 نومبر اور 14 دسمبر کو موصول ہوئی تھیں۔

سعودی پیکیج

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس میں مذاکرات کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا، معاشی پیکیج کے تحت سعودی عرب نے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو ادھار پر تیل بھی فراہم کیا جائے گا۔
Load Next Story