عمرہ ویزا کی آخری تاریخ میں 15رمضان تک توسیع کردی گئی

اب تک 48لاکھ زائرین عمرہ اداکرچکے،توسیعی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے،عیسیٰ رواس

اب تک 48لاکھ زائرین عمرہ اداکرچکے،توسیعی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے،عیسیٰ رواس فوٹو: فائل

سعودی عرب نے رمضان کے مبارک مہینے میں عمرہ ویزا جاری کرنے کی آخری تاریخ میں15رمضان تک توسیع کردی۔

سعودی میڈیاکے مطابق عمرہ امورکیلیے نائب وزیرحج عیسیٰ رواس نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی خواہش ہے کہ اس مبارک ماہ میں زیادہ سے زیادہ زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کریں، قبل ازیں عمرہ ویزے جاری کرنے کی آخری تاریخ10رمضان مقرر کی گئی تھی۔




جس میں توسیع کردی گئی ہے،اب زائرین15رمضان تک عمرہ ویزا حاصل کرسکیں گے،انھوں نے کہا کہ اس سال اب تک 48لاکھ زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں، جن میں سے3لاکھ 80ہزار سعودی عرب میں ہی رک گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ زائرین کی سہولت کیلیے حرمین شریفین میں توسیعی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔
Load Next Story