15ستمبرسے پہلے بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں الیکشن کمیشن

6اگست کوصدارتی،22کوضمنی،15ستمبرکوکنٹونمنٹ کے انتخابات ہونے ہیں, الیکشن کمیشن

6اگست کوصدارتی،22کوضمنی،15ستمبرکوکنٹونمنٹ کے انتخابات ہونے ہیں, الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ15ستمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کسی صورت میںنہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزوزارت قانون کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میںبلدیاتی انتخابات یکم ستمبرسے پہلے کرانے کی درخواست دائرکی گئی تھی جس پرالیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی اس درخواست کورد کرتے ہوئے کہاہے کہ 6اگست کوصدارتی، 22کو ضمنی اور 15ستمبر کوکنٹونمنٹ کے انتخابات ہونے ہیں۔




لہٰذاایک ہی وقت میں 4انتخابات کرانا ناممکن ہے۔ نئی حلقہ بندیوںکے بعدبلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹرلسٹیں بنائی جائیںگی۔ اس لیے بلدیاتی انتخابات 15ستمبر سے پہلے کسی صورت نہیںکرائے جاسکتے۔

Recommended Stories

Load Next Story