العزیزیہ ریفرنس نوازشریف کے وکلا نے سزا معطلی کی درخواست پر دستاویزات جمع کرادیں

نواز شریف کے وکلا کی جانب سے جمع کرائی گئیں دستاویزات 2500 صفحات پر مشتمل ہیں

نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 برس کی سزا سنائی گئی ہے فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلا نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کے لیے دائر درخواست پر ہائی کورٹ میں دستاویزات جمع کرادیں۔


سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ نواز شریف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈھائی ہزار صفحات پر مشتمل اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

واضح رہے کہ نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 برس کی سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، اس کے علاوہ انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوئی ہے جو کہ عدالت نے معطل کررکھی ہے۔
Load Next Story