50 ملکوں کو ویزا آن ارائیول اور 175 کو ای ویزا کی سہولت دی گئی ہے وفاقی وزیر اطلاعات
سب سے زیادہ ماورائے عدالت قتل شہباز شریف کے دور میں ہوئے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاؤنج پر ہی ویزا دے دیا جائے گا جب کہ 175 ملکوں کو ای ویزا کی سہولت دی گئی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاؤنج پر ہی ویزا دے دیا جائے گا جب کہ 175 ملکوں کو ای ویزا کی سہولت دی گئی ہے، نئی ویزا پالیسی سے پاکستان میں بڑی تبدیلی آئے گی، 1965 تک پاکستان ایک بہترین ملک رہا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ برٹش، امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت ہوگی،96 ملکوں کو ویزا سہولت دے دی گئی ہے جب کہ اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت 2 سال کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی ایوان آمد پر اپوزیشن کا رویہ درست نہیں تھا، وزیراعظم کی آمد پر طعنے اور فقرے کسے جاتے ہیں، اپوزیشن کو وزیراعظم کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان پاکستان آرہے ہیں جب کہ یواے ای کے ولی عہد 12 سال بعد پاکستان آئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ماورائے عدالت قتل شہباز شریف کے دور میں ہوئے، شہبازشریف سے پہلے ماورائے عدالت قتل کا تصورنہیں تھا، سانحہ ماڈل ٹاؤن منصوبہ بندی کے ساتھ اور سانحہ ساہیول غلطی سے ہوا، شہبازشریف اور سعد رفیق کے خلاف نیب انکوائری مذاق بن گئی ہے جب کہ پاکستان کو خطرہ نہیں بلکہ سندھ کے غداروں کو خطرہ ہے۔