جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا انتخاب
ٹی ٹوئنٹی میچز یکم فروری، تین اور چھ فروری کو ہوں گے
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق اس وقت جنوبی افریقا میں ہی موجود ہیں، ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیم ہیڈکوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ بورڈ سربراہ احسان مانی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔
3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد ، بابر اعظم، فخر زمان، صاحب زادہ فرحان، شاداب خان، آصف علی، حسن علی ، فہیم اشرف، عثمان شنواری، حسین طلعت، شعیب ملک، محمد حفیظ ،شاہین آفریدی ،عماد وسیم، اور محمد عامر جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد پر آئی سی سی کی طرف سے اگر کوئی میچز کی پابندی لگتی ہے تو پھر محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی میچز یکم فروری، تین اور چھ فروری کو ہوں گے۔