بالی ووڈ میں رنویر سنگھ کا کوئی ثانی نہیں کرن جوہر

رنویر سنگھ کی فلمی شہرت اُن کے جوش کا محور ہے،کرن جوہر

رنویر سنگھ کی فلمی شہرت اُن کے جوش کا محور ہے،کرن جوہر۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر نے انڈسٹری کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انڈیا ٹوڈے میگزین کے کور پر رنویر سنگھ کی فوٹو ہونے پر مجھے آج بہت خوشی ہے، مجھے رنویر سے محبت ہے کیوں کہ یہ ہروقت ہرجگہ چلنے کو تیار رہتا ہے اور بہت ہی خوش مزاج اور ہنس مکھ ہے جس کا اظہار وہ لوگوں میں بھی کرتا ہے جب کہ وہ فطری طور پر بہت پرجوش ہےاور یہی میرا ہیرو ہے۔


کرن جوہر نے رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ 'سمبا' کے ہیرو کی فلمی شہرت اُن کے جوش کا محور ہے لیکن اس طرح کا جوش رنبیر کپور اور ورون دھون میں موجود نہیں تاہم یہ لوگ اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں اور بہترین اداکار ہیں لیکن رنویر سنگھ کا کوئی ثانی نہیں۔

واضح رہے کہ فلمساز کرن جوہر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'سمبا' میں رنویر سنگھ اور سارا علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم اب تک 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔ جب کہ رواں سال اُن کی پانچ فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔
Load Next Story