ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی 15 سال بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے قومی ویمن کپتان
ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کیلئے بہت پرجوش ہیں، بسمہ معروف
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کی 15 سال بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے۔
ساؤتھ اینڈ کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کی 15 سال بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے، 5 سال پہلے بنگلا دیش کو ہوم سیریز میں ہرا چکے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بہت مضبوط ہے اور سابق ٹی 20 چیمپیئن رہ چکی یے، ہم اسے کمزور نہیں سمجھتے ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں اور فتح کی امید ہے۔
ایک سوال کے جواب میں قومی ویمن کپتان نے کہا کہ ورلڈ ویمنز کپ میں ویسٹ انڈیز کی پرفارمنس کو مانیٹر کیا، ان دنوں جاری قومی تربیتی کیمپ میں پاور ہٹنگ اور فٹنس پر کافی محنت کی جارہی ہے، اس وقت پاکستان ٹیم کے پاس 4 پاور ہٹرز موجود ہیں جنہیں پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے، ہم 8 ماہ سے فٹنس پر خاص محنت کررہے ہیں۔
بسمہ معروف نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اپنی کپتان اسٹیفنی ٹیلر کی کمی ضرور محسوس ہوگی، وہ ایک اچھی اور تجربہ کار بیٹس ویمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیلیں اور سیریز اپنے نام کریں۔
ذاتی فٹنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں بسمعہ معروف نے کہا کہ میں اب مکمل طور پر فٹ اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہوں۔