پنجاب حکومت کا صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو سونپنے پر غور

حلقہ بندیوں کی ذمہ داری ملی تو اسے قبول کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن

حلقہ بندیوں کی ذمہ داری ملی تو اسے قبول کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پنجاب حکومت نے صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو سوپنے پر غور شروع کردیا ہے


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کا خیال ہے کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی قسم کے اعتراضات نہیں اٹھائے جائیں گے اور صوبے میں غیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے میں رائج موجودہ بلدیاتی نظام کے تحت حلقہ بندیاں ان کی ذمہ داری نہیں تاہم نئے بلدیاتی قانون میں یہ ذمہ داریاں الیکشن کمیشن کو دی گئیں تو اسے قبول کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story