ایکنک نے پولیو کے خاتمے کیلیے 98 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی
ہنگامی منصوبہ کے ذریعے عام ویکسینیشن کے علاوہ بھی ملک میں اضافی پولیو خاتمہ مہم چلائی جائیں گے۔
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلیے مجموعی طور پر 98کروڑ 62لاکھ 60ہزار ڈالر ہنگامی نظرثانی شدہ پلان سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس گزشتہ روز (جمعہ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں منظور کیا جانیوالاپولیو خاتمے کا ہنگامی نظر ثانی شدہ پلان 98 کروڑ 62 لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کا ہوگا۔ اس ہنگامی منصوبہ کے ذریعے عام ویکسینیشن کے علاوہ بھی ملک میں اضافی پولیو خاتمہ مہم چلائی جائیں گے۔
ایکنک نے مردان صوابی 42کلوْمیٹر روڈ کی فزیبلٹی سٹڈی اور ڈبل کرنیکی بھی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق مردان صوابی منصوبہ شاہراہ منصوبہ پرنو ارب پچپن کروڑ ایک لاکھ روپے لاگت آئے گی۔