لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔
پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جب کہ کئی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے ملتان خانیوال موٹروے کو بند کردیا گیا۔
صوبائی درالحکومت لاہور سمیت پنجاب میں سردی نے ہر چیز کو ٹھنڈا ٹھار کر دیاہے۔ شیخوپورہ، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، بستی ملوک سمیت کئی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق حد نگاہ 20 میٹر تک رہ جانے پر ملتان خانیوال موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے نے اپیل کی ہے کہ شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم قلات، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاکول، مری، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مری میں 3، اسلام آباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ مری میں 1.5 انچ برفباری ہوئی۔ سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ، کالام میں منفی 12 اور اسکردو میں منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔