ترکی کی پاکستانی تاجروں کو نمائش میں شرکت کی دعوت
نمائش 10 تا 13 ستمبراستنبول میں ہوگی، کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام بھی کیا جائیگا
ترکی کے قونصلیٹ نے استنبول میں10 ستمبرسے 13 ستمبر2013 تک منعقد ہونے والے بائنگ مشن پروگرام''ٹرکوٹ'' اور ''پانچویں عالمی ڈائزایڈیوز، آئیسولیشن، کیمیکل میٹریل فار کنسٹرکشن اینڈ پروڈکشن ٹیکنالوجیز'' نمائش میں شرکت کے لیے پاکستانی درآمد کنندگان کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
ترکی قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی کی جانب سے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز چنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کو ارسال کیے گئے ایک دعوت نامے میں ترکی قونصلیٹ نے نمائش میں پاکستانی درآمدکنندگان کی شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی وزارت معیشت نے بائنگ مشن پروگرام میں شرکت کے لیے 33 ممالک سے تاجروں کو مدعو کیا ہے، بائنگ مشن پروگرام کے تحت دوطرفہ رابطوں کو مستحکم کرنے، نمائش کا دورہ اور کاروباری روابط استوار کرنے کے علاوہ ترکش کمپنیوں اور تاجروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز چنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد اور وائس چیئرمین زبیر ریاض نے ترکی قونصلیٹ کی دعوت کا خیرمقدم کیا اور اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اوردوستانہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، پی سی ڈی ایم اے دوطرفہ تجارت کے فروغ اوردونوں ملکوں کے تاجروں کو ایک دسرے کے قریب لانے میں اہم کردارادا کرتی رہے گی۔
دریں اثنا ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید شکیل احمد نے ترکی میں منعقدہ نمائش اور بائنگ مشن پروگرام میں شرکت کے لیے ممبران سے درخواستیں طلب کر لی ہیں اور انہیں مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔