بیرون ملک تربیت ایف بی آر ملازمین ممبر ایچ آر کی اجازت کے پابند

منظوری کے بغیر بیرون ملک اسکالرشپس اور کورسز کیلیے این او سی جاری نہیں کیا جائیگا

کسٹمز وان لینڈ ریونیو میں پروفیشنل اور تکنیکی کورسز مستثنیٰ ہونگے، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ممبر ہیومن ریسورس کی منظوری کے بغیر ملازمین و افسران کے بیرون ممالک اسکالر شپ، طویل المدت اور قلیل مدت تربیتی کورسز کے لیے درخواستیں دینے پر پابندی عائد کردی ہے تاہم کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو میں پروفیشنل اور تکنیکی کورسز اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے ملازمین و افسران ممبر ہیومن ریسورس کی منظوری کے بغیر بیرون ملک اسکالرشپس اور طویل المدت و قلیل مدت کورسز کیلیے درخواستیں جمع نہیں کراسکیں گے اور اگر کوئی افسر یا ملازم ممبر ہیومن ریسورس کی منظوری کے بغیر بیرون ملک اسکالرشپس اور طویل المدت و قلیل مدت کورسز کے لیے درخواست دیگا اور اسکی درخواست منظور ہوجاتی ہے تو ایف بی آر کی طرف سے اس ملازم یا افسر کو بیرون ممالک اسکالرشپس اور طویل المدت و قلیل مدت کورس پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی این او سی جاری کیا جائیگا۔




نوٹیفکیشن میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اور اسکے ماتحت تمام فیلڈ فارمشنز کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ اگر کسی بھی ملازم یا افسر نے بیرون ملک اسکالرشپس اور طویل المدت و قلیل مدت کورس کیلیے درخواست دینا ہوتو اسکی ممبر ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے پیشگی منظوری لی جائے۔
Load Next Story