پاکستان افغان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہو گیا وزیر خارجہ
ہم ایک قوم ہیں بھکاری نہیں اور قومیں صرف پیسوں کے لیے بات نہیں کرتیں، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم ایک قوم ہیں بھکاری نہیں ہیں، قومیں صرف پیسوں کے لیے بات نہیں کرتیں، سب قوموں کا ایک ویژن ہوتا ہے، ہمیں امداد نہیں خطے کا امن درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرسوں اومان جارہا ہوں اور 3 فروری کو لندن وہاں کشمیریوں کے حق پر آواز اٹھاؤں گا، ہماری کوشش ہے پاکستان کا موقف پیش کریں آج پاکستان کی موثر وکالت ہورہی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن ہماری ضرورت ہے، پاکستان کے شہریوں نے 17 سال افغانیوں کی میزبانی اور خدمت کی، ہمارا کبھی ارادہ تھا اور نہ ہے کہ ہم ان کے اندرونی معملات میں مداخلت کریں، پاکستان بطور ایک پڑوسی اور خیر خواہ کے ان کے ساتھ ہے، ہمارا کام تھا ایک میز پر لے آنا اور مذاکرات کرانا، پاکستان نے اپنا کردار ادا کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات سیٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، عمران خان کی حکومت سودے بازی کرنے نہیں آئی، ہم نے پاکستان کے مفادات کا سودہ نہ پہلے کیا اور نہ اب کریں گے، امن جنگ سے نہیں ہوتا یہ ہمارا موقف رہا ہے اور ہمارے موقف کی دنیا نے تائید کی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر ہم ضد نہیں کر رہے کہ ہمارا چیئرمین ہو، مرکز میں وہ چاہتے ہیں کہ قائد حزب اختلاف ہو مگر سندھ میں ایسا نہیں چاہتے، اپوزیشن اپنا موقف پیش کرے اور ہلڑبازی نہ کرے، آپ اپنا رخ دکھایے، ہمیں بھی اپنا رخ دکھانے دیجیے آہستہ آہستہ بہتری آئے گی۔