فرانزک لیب کو ثبوت فراہم نہ کیے سانحہ ساہیوال تحقیقات تاخیر کا شکار

جے آئی ٹی نے واقعے میں استعمال ہونیوالا اسلحہ ہی ابھی فراہم نہیں کیا،فرانزک ایجنسی ذرائع

جے آئی ٹی نے واقعے میں استعمال ہونیوالا اسلحہ ہی ابھی فراہم نہیں کیا،فرانزک ایجنسی ذرائع۔ فوٹو: فائل

سانحہ ساہیوال واقعہ کی تحقیقات دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے مگر فرانزک لیب کو مکمل ثبوت فراہم نہ کیے جانے کے باعث تحقیقات تاخیر کا شکار ہے۔

پنجاب حکومت کی عدم توجہی اور ناقص حکمت عملی کے باعث سنگین نوعیت کے وقوعہ کی تاحال رپورٹ تیار نہیں کی جاسکی۔


فرانزک ایجنسی ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ فرانزک لیب کو تاحال فراہم نہ کیا جاسکا۔اسلحہ کی فراہمی کے بغیر درست رپورٹ تیار کرنا ممکن نہیں ہے۔جے آئی ٹی نے صرف گولیوں کے خول اور متاثرہ گاڑی فرانزک کیلیے بھیجی ہیں جنکے فرانزک کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ فرانزک لیب نے حساس اداروں اور جے آئی ٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔
Load Next Story