فنکاروں نے صدر بننے کا خواب آنکھوں میں سجالیا انور مقصود
صدارتی الیکشن حالیہ عام انتخابات سے بھی زیادہ اہم ہے ،ممتاز ڈرامہ نگار، شاعر اور اداکار۔
پاکستان کے بارھویں صدر کے لیے اگلے ماہ انتخابات ہونگے، اس پر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ،تاجروں ،اوردیگرشعبہ ہائے زندگی کی طرح فنکاروں نے بھی صدر پاکستان کی کرسی سنبھالنے کاخواب اپنی آنکھوں میں سجایا ہوا ہے۔
ممتاز ڈرامہ نگار، شاعر اور اداکار انور مقصود کا کہنا ہے کہ حالیہ الیکشن اس ملک کے لیے انتہائی اہمیت کاحامل تھا۔ مگرصدارتی الیکشن اس سے بھی زیادہ اہم ہے انھوں نے صدارتی امیدوارکے عہدے پرالیکشن لڑنے کے حوالے سے کیے گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ 'میں ابھی تو جہانگیر روڈ بھی نہیں ہوں صدرتوبہت دورکی بات ہے۔
اب ہمارے سیاست دانوں کوچاہیئے کہ اس کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں عوام سکھ کاسانس لے سکے ۔ان کاکہنا تھا کہ صدارتی الیکشن پونے چودہ اگست یعنی چھ تاریخ کوہیں جب کہ میراکھیل 'سواچودہ اگست'تیرااگست کوآرٹس کونسل کراچی میں پیش کیاجارہاہے اس کھیل میں ملک کے موجودہ حالات خاص کرالیکشن میں پیش آنیوالی صورت حال کوفنکارعوام کے سامنے پیش کرینگے۔