فلپائن میں چرچ کے نزدیک دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی شامل ہیں، فلپائن پولیس چیف
فلپائن کے جزیرے جولو میں چرچ کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جزیرے جولو کے ایک چرچ میں دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
فلپائن پولیس کے مطابق پہلا دھماکا چرچ کے باہر اس وقت ہوا جب لوگ عبادت میں مصروف تھے جب کہ دوسرا دھماکا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور ریسکیو ٹیمیں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد کار پارکنگ کے نزدیک ہوا۔
فلپائن پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ جائے وقوعہ پر بھاری تعداد میں فوج کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
تاحال کسی شدت پسند جماعت نے چرچ میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم یہ علاقہ انتہا پسند گروہ ابو سیاف کے زیر اثر ہے اور مسلمان اکثریتی علاقے نے ایک روز قبل ہی ہونے والے ریفرنڈم میں خود مختاری کے حق میں ووٹ دیا تھا۔