سزاؤں کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ کہنا شرمناک ہے منور حسن

جماعت اسلامی کےرہنماؤں کومتحدہ پاکستان کودولخت ہونےسےبچانے،پاکستان آرمی کی مددکرنے پر سزائیں دی جارہی ہیں, منور حسن.

جماعت اسلامی کےرہنماؤں کومتحدہ پاکستان کودولخت ہونےسےبچانے،پاکستان آرمی کی مددکرنے پر سزائیں دی جارہی ہیں, منور حسن. فوٹو: فائل

MISRATA, LIBYA:
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کی سزاؤں کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ قراردینے کے وزارت خارجہ کے بیان پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک اورقابل مذمت قراردیا ہے۔


اور کہا ہے کہ بنگلادیش جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو ان کے کسی ذاتی جرم کی بناپر نہیں بلکہ متحدہ پاکستان کودولخت ہونے سے بچانے، پاکستان آرمی کی مددکرنے اورپاکستان کیخلاف بھارت کے عزائم کوناکام بنانے کی کوشش کرنے کے ''جرائم '' پر سزائیں دی جارہی ہیں۔ آج اسی پاکستان کی وزارت خارجہ ان سے کسی قسم کاتعلق نہ ہونیکا اعلان کررہی ہے۔ منور حسن نے کہاکہ اس بیان سے پاکستان سے محبت کی سزاپانے والوں کو جس دکھ اورکرب سے گزرنا پڑاہے وہ شایدجنگی جرائم ٹریبونلز کی طرف سے پھانسیوں کی سزائیں سننے پربھی نہ ہوا ہو۔
Load Next Story