چوہدری سرورفاؤنڈیشن کا نادارقیدیوں کے جرمانے ادا کرنیکا اعلان
ہم 5 سال میں پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے، چوہدری سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے 2 لاکھ روپے تک جر مانہ ادا نہ کر نے کی وجہ سے ملک کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کو خوشخبری سنادی، سرور فاؤنڈیشن کے فنڈز سے تمام قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کو جیلوں سے رہاکروایا جائیگا۔
چاروں صوبوں میں خواتین قیدیوں کو جیلوں میں سلائی کڑھائی کیلیے مفت مشین بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ 300 ملین روپے کی لاگت سے پہلے مرحلہ میں مختلف شہروں میںعوام کو پینے کے صاف پانی کیلیے فراہمی کیلیے بھی سرور فاؤنڈیشن 150سے فلٹر یشن پلانٹس لگائے گی۔ چوہدری سرور نے کہا ہم 5 سال میں پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے میں کامیاب ہوجائینگے۔