کابل مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات

سرتاج عزیز افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی حدود کی خلاف وزری کا معاملہ بھی اٹھائیں گے ۔

سرتاج عزیز افغان صدر کو وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام اور دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سرتاج عزیز اپنے دورہ افغانستان کے موقع پر کابل میں موجود ہیں جہاں وہ اعلیٰ افغان قیادت سے ملاقاتیں کررہے ہیں، اپنے ایک روزہ دورے کے دوران سرتاج عزیز افغان صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام اور دورہ پاکستان کی دعوت دیں گےاور دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان اہم ملاقات کا ایجنڈا اور شیڈول بھی طے کریں گے۔


دفتر خارجہ کے مطابق مشیر امور خارجہ افغان قیادت سے خطے کی صورتحال، افغانستان میں امن اور دوحا مذاکرات کے حوالے سے اہم مشاورت کریں گے، اس موقع پر وہ افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی زمینی اور فضائی حدود کی خلاف وزری کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز دفتر خارجہ کا دورہ کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے، اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نے انہیں خارجہ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔
Load Next Story