فلم اسٹار شان بھارتی فلم ارتھ کا ریمیک بنائیں گے

پاکستان اداکار اور ہدایتکار شان فلم "ارتھ" کواب پاکستان میں بنائیں گے، مہیش بٹ نےتصدیق کردی۔

فلم میں بھارتی اداکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم زیادہ تعداد پاکستان سے ہی ہو گی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار اور ہدایتکار شان نے بھارتی فلم میکر مھیش بھٹ کی فلم "ارتھ" کا ریمیک پاکستان میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پہلی انڈو پاک فلم ہو گی جو کہ مکمل طور پر پاکستانی سرزمین پر بنائی جائے گی۔

مہیش بٹ نے بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شان کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں شان نے ان سے فلم بنانے کے حوالے سے اجازت مانگی جس کی انہوں نے فلم کے پروڈیوسر کلجیت پال کو اطلاع دے دی ہے، یہ کوئی کمرشل پروجیکٹ نہیں بلکہ جذبات سے جڑا منصوبہ ہے اس لیے اس میں کسی بھی قسم کی رقم ملوث نہیں ہے۔


فلم کا اسکرپٹ بھٹ فلم کی شگفتہ رفیق دیں گی جن کا کہنا ہے کہ یہ فلم مکمل طور پر پاکستان میں ہی بنائی جائے گی اس لیے اس میں پاکستانی لڑکی کو ہی لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کا اسکرپٹ لکھنے کے ساتھ ساتھ فلم کی کاسٹنگ کا کام بھی سرانجام دیں گی جس کے لیے وہ آئندہ ہفتے پاکستان جائيں گی۔

شگفتہ رفیق نے مزید کہا کہ فلم میں بھارتی اداکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا تاہم زیادہ تعداد پاکستان سے ہی ہو گی جب کہ فلم کا تمام ٹینکیل اسٹاف بھارتی ہو گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ فلم میں شان مرکزی کردار ادا کریں گے۔
Load Next Story