الطاف حسین کے جانشین کے بارے میں غور کی خبریں سراسر غلط ہیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
پارٹی کارکن اور ذمہ داران اب بھی الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں، رابطہ کمیٹی کا بیان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے جانشین کے بارے میں غور کی خبریں سراسر غلط ہیں۔
اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے جانشین کے حوالے سے خبریں گمراہ کن سازش کا حصہ ہے جس کے ذریعے ایم کیوایم کی قیادت، کارکنوں اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا مزید کہا کہنا ہے کہ ایم کیوایم دشمن عناصر کتنی ہی سازشیں کرلیں ان کی صفوں میں انتشار کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، پارٹی کارکن اور ذمہ داران اب بھی الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں۔