گلگت بلتستان براڈ پیک چوٹی سرکرنے کیلئے جانے والے 3 ایرانی کوہ پیما لاپتہ

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ یہ تینوں کوہ پیما اپنی غلطی کی وجہ سے لاپتہ ہوئے ہیں۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ یہ تینوں کوہ پیما اپنی غلطی کی وجہ سے لاپتہ ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں واقع براڈ پیک چوٹی سرکرنے کے لئے جانے والے6 ایرانی کوہ پیماؤں میں سے 3 لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔


گلگت بلتستان انتظامیہ کے مطابق ایران سے آنے والے 6 کوہ پیما 16 جولائی کو کے ٹوکی قریبی چوٹی براڈپیک کو سرکرنے گئے، واپسی پر 3 کوہ پیما سیدھے راستے سے واپس آ گئے لیکن 3 نے راستہ بدل لیا اوربھٹک گئے، گزشتہ روز ان کوہ پیماؤں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے اپنے بھٹکنے کی اطلاع دی جس کے بعد سے ان کوہ پیماؤں کی تلاش کی جارہی ہے۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ یہ تینوں کوہ پیما اپنی غلطی کی وجہ سے لاپتہ ہوئے ہیں، خصوصی ٹیمیں ہیلی کاپٹرکے ذریعے ان لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کررہی ہیں، کوہ پیماؤں کو ڈھونڈنے والی ٹیم میں ایک جرمن ماہر بھی شامل ہیں، ان کوہ پیماؤ ں کو ڈھونڈنے کے لئے کل دوبارہ ہیلی کاپٹرکے ذریعے سرچ آپریشن شروع کیاجائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story