شکتی کپور نے 200 سے زائد فلموں میں منفی اورمزاحیہ کردار کیے
اصل نام سنیل سکندر لال کپورہے،سنیل دت نے ’’راکی‘‘ میں متعارف کرایا
کچھ لوگ ہر شعبہ میں ایسے ہوتے ہیں کہ جن میں خدادداد صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں فلم انڈسٹری میں بھی ایسے بہت سے فنکار ہیں کہ ان کی اداکاری میں بناوٹ نظر نہیں آتی بلکہ ہر کردار میں وہ اس قدر ڈوب کر اداکاری کرتے ہیں کہ وہ حقیقت کا روپ اختیار کرلیتا ہے۔
بولی ووڈ سپراسٹار شکتی کپور کا شمار بھی سلور اسکرین کے ان ہی اداکاروں میں ہوتا کہ انھوں نے جو بھی کردار ادا کیے وہ فلم دیکھنے والوں کے لیے یاد گار بن گئے،انھوں نے منفی کردراوں سے شہرت حاصل کی لیکن مزاحیہ کردار نگاری میں بھی انھوں نے کمال کردیا۔3ستمبر1958کو دہلی میں پیدا ہونے والے شکتی کپور کا نام سنیل سکندر لال کپور ہے، شکتی کپور کا نام انھیںادکار سنیل دت نے دیا۔انھوں نے ہی شکتی کپور کو اپنی پہلی فلم'' راکی'' میں متعارف کرایا۔
ابتدائی دور میں انھوں نے چھوٹے کردار ادا کیے 1980-81میں انھیں فلم انڈسٹری میں شہرت ملی،اسی سال ان کی فلم'' راکی'' اور'' قربانی'' نے زبردست کا میابی حاصل کی یہ ان کے فلمی سفر کی بلاک بسٹر فلمیں تھیں، ان دونوں فلموں میں ان کے کردار منفی تھے۔ 1983میں شکتی کی دو فلموں ہمت والا، اور ہیروبھی بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔ان فلموں میں انھیں فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جب کہ ان کی فلم'' راجہ بابو'' کو بھی فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔شکتی کپور نے کرائم ماسٹر،انداز اپنا اپنا، چال باز، بول رادھا بول، پرساد، باپ نمبری بیٹا دس نمبری، تحفہ میں کامیڈی رول کیے۔ شکتی کپور نے معروف اداکار قادر خان کے ساتھ سب سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔
ان کا کا کہنا تھا کہ قادر خان جیسا اداکار میں نے بہت کم دیکھا ہے ان سے میری ذہنی ہم آہنگی تھی ان کے ٹائمنگ بہت شاندار تھیں اسی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے میں مزا آتا تھا۔ 2000 میں شکتی کپور نے پریا درشن کی ہی فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں ہنگامہ، ہل چل،چھپ چھپ کے، مالا مال، ویکلی، ہیں ۔
2011میں انھوں نے ٹیلی ویژن کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس سیزن5میں حصہ لیا،شکتی کپور کی شادی شیوانگی سے ہوئی جو پدمنی کولہا پوری کی بڑی بہن ہیں ان کے دوبچے ہیں سدھا نتھ کپور اور شردھا کپور، شردھا کپور نے حال ہی میں بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے ان کا کہنا ہے میں اپنے والد کی مرضی سے فلمی دنیا میں آئی ہوں میرے والد نے میری بھر پور حوصلہ افزائی کی ہے،بولی ووڈ میں شکتی کپور کا نام ایک بہترین ادکار کے طور پر لیا جاتا ہے وہ جب جب کام کرتے تھے انھیں سراہا جاتا تھا،ان کی شہرت نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان اور دیگر مممالک بھی بہت زیادہ ہے۔