ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان

2011 کے بعد پہلی بار پاکستان اور بھارت گروپ مقابلوں میں آمنے سامنے نہیں ہوں گے

مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 15 نومبر کو طے ہے فوٹو: فائل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستانی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ میں نمبرون جب کہ بھارتی ٹیم کی دوسری پوزیشن ہے، اس لیے 2011 کے بعد پہلی بار روایتی حریف گروپ اسٹیج میں مقابلہ نہیں کریں گے۔ پہلی بار مینز اور ویمنز کے ٹی ایونٹ ایونٹ الگ الگ ، ایک ملک اور ایک ہی سال میں کرائے جارہے ہیں۔

عالمی درجہ بندی کی پہلی 8 ٹیمیں براہ راست ایونٹ میں کھیلیں گی جب کہ سری لنکا اور بنگلا دیش سمیت 4 دوسری ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ کھیل کر جگہ پائیں گی۔ 10 بہترین ویمنز ٹیموں کا ورلڈ کپ 21 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا، جس کا فائنل میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ مینز ٹی ٹوئنٹی کا آغاز اٹھارہ اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 15 نومبر کو طے ہے۔




گروپ اے میں پاکستان ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 2 شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ ، کوالیفائر3 اور کوالیفائر 4 کو رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو سڈنی میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ 292 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ سڈنی میں ہی ہوگا۔ 31 اکتوبر کو برسبین میں نیوزی لینڈ کے خلاف گرین شرٹس میدان میں اتریں گے۔ 3 نومبر کو ایڈیلیڈ میں ویسٹ انڈیز سے جوڑ پڑے گا، 6 نومبر کو میلبورن میں بی گروپ کی کوالیفائر ٹیم سے آمنا سامنا ہوگا۔

 
Load Next Story