پاکستانی چاول کی تجارت خراب کرنے کیلیے بھارتی لابنگ تیز

بھارت غذائی سیکیورٹی کے نام پر کسانوں کو چاول کی پیداوار کے لیے بھاری سبسڈی دے رہا ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم کے آئندہ اجلاس میں بھارت عالمی منڈی میں چاول کی برآمد پر رعایتوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے درخواست کرے گا۔ فوٹو: فائل

بھارت نے بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی چاول کو نقصان پہنچانے کے لیے عالمی تجارتی تنظیم میں لابنگ تیز کردی۔

عالمی تجارتی تنظیم کے آئندہ اجلاس میں بھارت عالمی منڈی میں چاول کی برآمد پر رعایتوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے درخواست کرے گا۔




پاکستان چین اور انڈونیشیا کے ساتھ ہے اور ان ممالک کا مؤقف ہے کہ زرعی شعبے کو سبسڈی کی فراہمی برقرار رکھی جائے جب کہ بھارت اور گروپ 33 کے رکن ممالک زرعی شعبے کے لیے سبسڈی کے مخالف ہیں۔ بھارت غذائی سیکیورٹی کے نام پر کسانوں کو چاول کی پیداوار کے لیے بھاری سبسڈی دے رہا ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں پاکستانی چاول کی طلب اور برآمد میں کمی کا خدشہ ہے۔
Load Next Story