سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 56 فیصد اضافہ
ترسیلات زر میں مسلسل اضافے سے بحران سے دوچار ملکی معیشت کو بہت بڑا سہارا مل رہا ہے
مالی سال 2012-13 کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ 13.92 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں۔
ترسیلات زر میں مسلسل اضافے سے بحران سے دوچار ملکی معیشت کو بہت بڑا سہارا مل رہا ہے، اوورسیز کی طرف سے بھجوایا گیا زر مبادلہ 14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ 2011-12 کے دوران 13.14 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان آئی تھیں جبکہ 2012-13 میں یہ بڑھ کر 13.92 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزارت خزانہ کو امید ہے کہ 2013-14 کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر15ارب ڈالر تک پہنچ جائینگی۔