ڈکیٹ خاتون سمیت 6 ڈاکوؤں نے صدر میں جیولر کی دکان لوٹ لی
سنار پہلے بھی ڈکیتی کا دعویٰ کرچکا ہے جو تحقیقات میں ثابت نہ ہوسکی، ڈی ایس پی
صدر میں ایک مرتبہ پھر سنار کی دکان کا صفایا ہوگیا، ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور 8 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف دکاندار آج اور منگل کو مظاہرہ کریں گے، تفصیلات کے مطابق صدر کے صرافہ بازار میں واقع سنار کی دکان میں گزشتہ روز ایک خاتون سمیت6 ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ملازمین اور وہاں موجود گاہکوں کو یرغمال بنا لیا، ڈاکو دکان سے سونے کے زیورات اور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سنار کی دکان میں ڈکیتی کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پراسرار ہے سنار نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اس کی دکان سے 40 تولے سے زائد سونے کے زیورات اور 8 لاکھ روپے کیش لوٹے گئے ہیں، ڈی ایس پی پریڈی حیدر رضا نے بتایا کہ واقعہ پراسرار ہے اس سلسلے میں تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔
حیدر رضا کے مطابق دکان میں تجوری سامنے رکھی نظر آرہی تھی لیکن ملزمان نے تجوری کو چھوا تک نہیں، مذکورہ سنار کی دکان میں کچھ عرصہ قبل بھی ڈکیتی ہوئی تھی لیکن تحقیقات میں ثابت نہیں ہوسکی، اس سے قبل صرافہ بازار میں ایک سنار نے اپنی دکان سے 5 کلو سونے کی نقب زنی کا دعویٰ کیا تھا لیکن جب پولیس نے مقدمہ درج کرانے کا کہا تو اس نے صرف 40 ہزار روپے کیش اور چند زیورات کا اندراج کرایا، ڈی ایس پی حیدر رضا کے مطابق سنار چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں نقصان کو بڑھا کر پیش کرتے ہیں تاہم تحقیقات پر صورتحال واضح ہوجائے گی، دریں اثنا آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہارون چاند کے مطابق مارکیٹ میں بڑھتی وارداتوں کے خلاف آج (منگل) دوپہر زیب النسا اسٹریٹ پر مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔