صنعتی شعبے کی کارکردگی منفی ہوگئی اور بجٹ خسارے میں بھی اضافہ اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں افراط زرکی شرح 5.6 فیصد رہی، اسٹیٹ بینک رپورٹ

گذشتہ سال پہلی سہ ماہی میں صنعتی شعبے نے 9.9 فیصد ترقی کی تھی، اسٹیٹ بینک رپورٹ: فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے کی کارکردگی منفی 1.7 فیصد رہی، گذشتہ سال پہلی سہ ماہی میں صنعتی شعبے نے 9.9 فیصد ترقی کی تھی، افراط زرکی شرح 5.6 فیصد رہی، برآمدات میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا جب کہ درامدات میں 0.04 فیصد کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی مالی سال میں معاشی نموکا ہدف 6 اعشاریہ 2 فیصد مقرر کیا گیا تھا، معاشی نمو کا 4 سے 4.5 فیصد رہے گی، نان فائلرزپرجائیداد اورگاڑیوں کی خریداری پرپابندی بھی صنعتی نموکم ہونے کی وجہ رہی۔ بجٹ خسارہ کا ہدف 9۔4 فیصد رکھا گیا تھا جب کہ بجٹ خسارہ 5.5 سے 5.6 فیصد رہے گا۔
Load Next Story