اسٹیل مل کی صورتحال پر محمد حسین محنتی کا وزیراعظم کو خط

ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا،ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیںملیں.

ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا،ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیںملیں۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے پاکستانی تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار پاکستان اسٹیل ملزکی صورتحال پر وزیراعظم نواز شریف کو ایک خط تحریر کیا ہے۔

جس میں انھوں نے پاکستان اسٹیل کو درپیش مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی، کرپشن اور اقربا پروری کی وجہ سے پاکستان کا قابل فخر ادارہ آج تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے کی نوبت آن پہنچی ہے، کے ای ایس سی نے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کردی بعدازاں کچھ رقم دے کر بجلی بحال کرائی گئی، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ تباہی کے دہانے پر پہنچ جانے والے ادارے کی طرف فوری توجہ دی جائے۔




خط میں انھوں نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسٹیل مل بحران کے مستقل حل اوراس قومی اثاثے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ اسٹیل مل کو بحران سے نکالنے کیلیے فوری طور پر بیل آؤٹ پیکیج دیا جائے، واضح رہے کہ انھوں نے خط کی کاپیاں وفاقی وزیر برائے خزانہ، صنعت و تجارت اور سیکریٹریز برائے خزانہ و صنعت و تجارت کو بھی ارسال کی ہیں، دریں اثنا جماعت اسلامی کے تحت الخدمت مفت بازار میں گلبرگ کے غریب اور مستحق 750 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
Load Next Story