افغانستان امریکی جارحیت کیخلاف مظاہرے 3 افراد زخمی

افغان حکومت امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کوکالعدم قرار دے،مظاہرین کا مطالبہ۔

مظاہرین کا اسپین کی فوجوں کی چھاؤنی کی جانب مارچ ،کئی خیموں کی آگ لگادی گئی. فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
افغانستان کے صوبے غورمیں ہزاروں طالب علموں نے امریکی جارحیت کیخلاف مظاہرے کیے جس میں3افراد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھاکی افغان حکومت امریکاکے ساتھ کی گئی سیکیورٹی ڈیل کو کالعدم قرار دے۔ مظاہرین نے امریکی پرچم اورامریکی صدر بارک اوباما کی تصاویر نذرآتش کیں۔




عینی شاہدین کے مطابق پرامن مظاہرے اس وقت پرتشدد مظاہروں میں بدل گئے جب مظاہرین نے اسپین کی فوجوںکی چھاؤنی کی جانب مارچ کرناشروع کر دیااور وہاں پر موجود کئی فوجی خیموں کوآگ لگادی۔ پر تشددواقعات میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں3 مظاہرین زخمی ہوگئے۔
Load Next Story