واٹر ٹینکر نے کمسن بھائی بہن کچل دیے والد شدید زخمی
مشتعل افراد نے واٹرٹینکرکے شیشے توڑدیے، بچوں کی شناخت 6 سالہ عائشہ اور8 سالہ علی کے نام سے کرلی گئی۔
یوسف پلازہ شاہراہ پاکستان پر تیزرفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کمسن بہن بھائی جاں بحق اورباپ شدید زخمی ہوگیا جب کہ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔
یوسف پلازہ تھانے کے علاقے شاہراہ پاکستان راجا پٹرول پمپ کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکررجسٹریشن نمبر پی ایل ایچ776 نے موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبرکے جی ٹی 4783 پرسوار افرادکوکچل دیاجس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوارکمسن بہن بھائی موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔
اشوںاور زخمی کو فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے کمسن بچوں کی شناخت 6 سالہ عائشہ اور بھائی کی 8 سالہ علی رضا کے نام سے کرلی گئی، زخمی باپ کی شناخت28سالہ شکیل احمد ولدغلام نبی کے نام سے کی گئی، حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
موجود مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرکے شیشے توڑدیے جب کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور واٹر ٹینکر کو تھانے منتقل کیا۔
ایس ایچ او یوسف پلازہ انیلا نے ایکسپریس کو بتایا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد نیو کراچی سیکٹر فائیوایف کے رہائشی تھے ،حادثے کے فوری بعد واٹر ٹینکرکا ڈرائیورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارہے جا رہے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں،ورثا تدفین کے بعد قانونی کارروائی کے لیے پولیس سے رابطہ کریں گے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے شکیل کے دوست شاہنواز نے بتایا کہ شکیل محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ شکیل اپنے لاہورسے آنے والے بھائی کو چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پربچوں کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن جارہاتھا جبکہ اسکا بھائی اورگھرکے دیگرافرادگاڑی میں سوار تھے جب شکیل شاہراہ پاکستان کے قریب پہنچا تو واٹرٹینکرنے گاڑی کوکچل ڈالاجس کے نتیجے میں اسکے دونوںبچے جاںبحق اوروہ خود زخمی ہوگیا۔