ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے سرمایہ کاری بورڈ میں کاؤنٹر بنیں گے
وفاقی حکومت نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی۔
ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری بورڈ میں کاؤنٹر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ہاؤسنگ سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کا ری بورڈ میں کاونٹر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام اہم سفارتخانوں میں بھی کاؤنٹر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کی حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے جس کا ایک بڑا مقصد موجودہ حکومت کی جانب سے ملک کے کم آمدن اور بے گھر افرادکے لیے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔