بھگوان داس کی چیئرمین نیب تعیناتی پی پی قواعد میں ترمیم کیلیے کوشاں
خورشید شاہ کی جلد وزیراعظم سے ملاقات متوقع، اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرینگے
پیپلزپارٹی رانا بھگوان داس کو چیئرمین نیب تعینات کرانے کیلیے فیڈرل پبلک سروس کے قواعد وضوابط میں حکومت کے ساتھ مل کر ترمیم کرانا چاہتی ہے۔
جبکہ قواعد وضوابط کے مطابق چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔اس حوالے سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ وزیر اعظم نواز شریف سے آج یا کل منگل کو ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر کیلیے قانونی پیچیدگیاں ختم کرنے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت ہوئی جس پر اپوزیشن کے قائد خورشید شاہ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رولز میں ترمیم کی جائیں، وہ شخص جو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہ سکتاترمیم کے بعد وہ اس کا اہل ہوجائے گا اور یہ کام پارلیمنٹ کو کرنا ہے۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ بظاہر تو یہ کام حکومت کیلئے مشکل نظر آرہا ہے کیونکہ پھر مثال بن جائے گی اور یہ عہدہ سیاسی بن جائے گابہرحال اس کا حتمی فیصلہ پیر یا منگل کو قائد حزب اختلاف کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہوجائے گا۔