اسلام آباد میں 40 روزبعد ججزاوروکلاء کی ہڑتال ختم

اس دوران 50 ہزار مقدمات التواء کا شکار ہوگئے اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

گزشتہ سال 21 دسمبرکووکلا کی ہڑتال کے بعد ججزنے کام کرنا بند کردیا تھا: فوٹو: فائل

شہراقتدارمیں ایف ایٹ کچہری کے ججز اوروکلاء کو سائلین کی مشکل کا خیال آگیا اور40 روز سے جاری ہڑتال ججزاوروکلاء نے ختم کردی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے ججزاوروکلاء نے 40 روزبعد ہڑتال ختم کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی مداخلت کے بعد ماتحت عدلیہ کے 70 سے زائد ججزنے کام شروع کردیا تاہم نہ وکلا کا ججزروٹیشن مطالبہ پورا ہوا نہ عدالتوں کے باہرسے چیمبرگرے۔ اس دوران 50 ہزارمقدمات کے التواء کے ساتھ سائلین مشکلات کا شکاررہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکووکلا کی ہڑتال کے بعد ججزنے کام کرنا بند کردیا تھا تاہم 16 جنوری کووکلا نے ہڑتال دودن تک محدودکی لیکن ججز نے جاری رکھی۔
Load Next Story