نقیب قتل کیس مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم
عدالت کا ایف آئی اے اور آئی بی سے کیس کے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم
انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے نقیب قتل کیس میں مفرور ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر رضوان نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے تاہم ملزمان اپنے اہل و عیال کے ساتھ گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئے ہیں، مفرور ملزمان کی زیر استعمال سموں کے ذریعے تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔
مفرور ملزمان میں امان اللہ مروت، شیخ محمد شعیب عرف شوٹر، گدا حسین، محسن عباس، صداقت حسین شاہ، رانا شمیم اور ریاض شامل ہیں۔ اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر رضوان نے کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیا۔
عدالت نے ایف آئی اے، آئی بی اور ریلویز سے کیس کے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔