ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس گرفتار رینجرز اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

رینجرز اہلکاروں نے کراچی میں کہاں کہاں ڈیوٹیاں انجام دیں ان کا تمام ریکارڈ جمع کرنا ہے، پولیس

رینجرز اہلکاروں نے کراچی میں کہاں کہاں ڈیوٹیاں انجام دیں ان کا تمام ریکارڈ جمع کرنا ہے، پولیس. فوٹو فائل

ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے الزام میں گرفتار 4 رینجرز کے اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 25 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔


پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور مراد پر فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار لائنس نائک غلام رسول، اور سپاہیوں قدیر، برکت اور وقار کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ ارم جہانگیر کے رو برو سٹی کورٹ میں پیش کیا، اس موقع پر پولیس نےموقف اختیارکیا کہ رینجرز اہلکاروں نے کراچی میں کہاں کہاں ڈیوٹیاں انجام دیں ان کا تمام ریکارڈ جمع کرنا ہے جبکہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ تفتیش مکمل کر کے چالان 26 جولائی تک پیش کر دیا جائے، عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزمان کا 25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

واضح رہے کہ 16 جولائی کو افطار کے وقت رینجرز اہلکار غلام رسول کی فائرنگ سے گلستان جوہر کے علاقے میں ٹیکسی ڈرائیورمرادعلی عرف مرید جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد اہلکاروں کے خلاف مقتول کی بیوہ دعا بی بی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story