عراقی فوجی قافلے کے قریب خودکش حملہ 10 اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک 18 زخمی

خودکش حملہ آور فوجی قافلے کا پیچھا کررہا تھا جیسے ہی قافلہ رکا حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی اڑادی،پولیس

خودکش حملہ آور فوجی قافلے کا پیچھا کررہا تھا جیسے ہی قافلہ رکا حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی اڑادی،پولیس فوٹو:فائل

عراق کے شمالی شہر ''موصل'' میں عراقی فوج کے قافلے کے قریب خودکش حملے میں 10 فوجی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکش حملہ عراقی شہر موصل کے ضلع کوکچالی میں کیا گیا، عراقی پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور فوجی قافلے کا پیچھا کر رہا تھا جیسے ہی قافلہ راستے میں رکا خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑادی ،ریسکیوٹیموں نے دھماکے میں ہلاک اورزخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منقتل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔


پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے،دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

Load Next Story